کراچی آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی ، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 13:28

کراچی آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی ، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے اور جرائم کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں رینجرز نے نمایاں کردار ادا کیا۔ کراچی آپریشن میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز اور سکیورٹی اداروں کو خاطر خواہ کامیابیاں تو حاصل ہوئیں ہی لیکن ساتھ ہی اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو گیا۔

کراچی میں دہشت گردی کے واقعات نسبتاً کم ہونے لیکن اسٹریٹ کرائم کی دن بدن بڑھتی ہوئی شرح نے شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کو مزید ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث ملزمان کھُلے عام سڑکوں پر چوریاں اور ڈکیتیاں کر رہے ہیں جبکہ کراچی پولیس اس معاملے میں بے حسی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں ایم کیو ایم کی جانب سے عوام کو کہا گیا کہ آئندہ پندرہ روز تک اپنی نقل و حرکت میں محتاط رہیں ، ایم کیو ایم کے اس بیان کے بعد شہریوں میں عدم تحفظ کی فضا کو مزید تقویت ملی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گذشتہ روز تاجروں سے ملاقات کے دوران ایڈشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے اس طرح کے بیانات دیتی رہتی ہیں۔ ایڈشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ اگلے 15 دن تو کیا 15 ہفتوں میں بھی ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں اسٹریٹ کرائم پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ایڈشنل آئی جی نے اپنے محکمہ کے سینئیر افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم ایڈشنل آئی جی کے اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کے دعوے کس حد تک درست ثابت ہوں گے یہ تو دو ماہ میں ہی پتہ چل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :