وزیراعظم کا اذان خان شہید ماڈل سکول میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولتوں کی فراہمی کا افتتاح

جمعہ 19 فروری 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول ایف ایٹ تھری میں مونٹیسوری کلاسوں اور جدید سہولتوں کی فراہمی کا افتتاح کر دیا،نئی نسل کو جدید خطوط کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مونٹیسوری کلاسوں کا اجراء کیا گیا ہے، اس سے پہلے بچوں کو مونٹیسوری کلاسز کی سہولیات صرف نجی اداروں میں میسر تھی،ایف ٹین، ایف سیون، سوہان اور کھنہ ڈاک کے سرکاری سکولوں میں بھی مونٹیسوری کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے،وزیراعظم نواز شریف کے ایجنڈے میں سرفہرست تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کے مزید 21سکولوں کی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، سکولوں میں جدید ترین سائنس لیبارٹریز، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹرز، لائبریریاں، ہالز، سکولوں کی آرائش اور واش رومز کی از سرنو تعمیر کے ساتھ ساتھ کلاس رومز میں نیا فرنیچر بھی فراہم کیا گیا، منصوبے کے تحت 200سکولوں کو 6ماہ میں جبکہ باقی 200سکولوں کو آئندہ 6ماہ میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول ایف ایٹ تھری اسلام آباد کا دورہ کیااور سکول میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولتوں کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ سکول پہنچنے پر اسلام آباد کے پہلے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید،وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان،وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید، مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اذان خان شہید ماڈل سکول اسلام آباد کا پہلا سکول ہے جہاں مونٹیسوری کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے، اس سے پہلے بچوں کو مونٹیسوری کلاسز کی سہولیات صرف نجی اداروں میں میسر تھی،ایف ٹین، ایف سیون، سوہان اور کھنہ ڈاک کے سرکاری سکولوں میں بھی مونٹیسوری کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے،وزیراعظم نواز شریف کے ایجنڈے میں سرفہرست تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کے مزید 21سکولوں کی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، سکولوں میں جدید ترین سائنس لیبارٹریز، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹرز، لائبریریاں، ہالز، سکولوں کی آرائش اور واش رومز کی از سرنو تعمیر کے ساتھ ساتھ کلاس رومز میں نیا فرنیچر بھی فراہم کیا گیا، منصوبے کے تحت 200سکولوں کو 6ماہ میں جبکہ باقی 200سکولوں کو آئندہ 6ماہ میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس دوران وزیراعظم نواز شریف نے سکول کے مختلف حصوں ،لائبریری اور کلاس رومز کا دورہ کر کے بچوں سے بات چیت کی اور ان سے جنرل نالج کے مختلف قسم کے سوالات پوچھے۔وزیراعظم نے بچوں سے ”ا، ب“ اور ”اے، بی ،سی، ڈی“ سنی۔ وزیراعظم نے بچوں سے جغرافیہ سے متعلق سوالات بھی کئے اور سکول کی حالت کے بارے میں بھی پوچھا جس پر بچوں کا کہنا تھا کہ پہلے سکول ”بہتر“ تھا لیکن اب ”بہت اچھا“ ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے بچوں سے دل لگا کر محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔ وزیراعظم نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت نے جو سہولیات مہیا کی ہیں ان کی حفاظت کی جائے اور مزید بہتری لائی جائے اور بہتر عملہ بھی تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور سکے اور وہ صحیح معنوں میں تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق اسلام آباد کے سکولوں، کالجوں میں اصلاحات کیلئے ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد کے سکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے،حکومت تعلیمی شعبوں کیلئے بجٹ میں دوگنا اضافہ کر رہی ہے،وزیراعظم نے سکولوں کو اسٹیٹ آف آرٹ بنانے کے کام کاآغاز دیہی علاقے پنجگراں سے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :