کلرز ٹی وی نے ایک بار پھر کپل شرما کو مشکل میں ڈال دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 14:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء): کلرز ٹی وی سے معروف مزاحیہ ٹی وی شو ”کامیڈی نائٹس ود کپل“ ختم کرنے کے بعد کپل شرما کے مداحوں کے مابین مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد کپل شرما نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ جلد ہی کسی اور ٹی وی چینل سے اپنے مداحوں کو محظوظ کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کپل شرما ”سونی انٹرٹینمنٹ“ پر اپنے نئے شو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن اس سے قبل کلرز انتظامیہ نے سونی ٹی وی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کپل شرما کے مزاحیہ شو کے حوالے سے سونی انٹرٹینمنٹ کی انتظامیہ کو 6 نکات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کلرز انتظامیہ کے مطابق کپل شرما کے نئے شو میں 6 ایسی چیزیں ہرگز نہیں ہوں گی جو اس سے قبل شو کا لازمی حصہ تھیں۔(جاری ہے)
کلرز ٹی وی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ 6 چیزیں کلرز ٹی وی پر آن ائیر ہونے والے پروگرام کا حصہ تھیں لہٰذا کلرز ٹی وی کے پاس اس شو میں استعمال ہونے والی ہر چیز کے رائٹس ہیں۔ سونی انٹرٹینمنٹ کو منع کی گئی 6 چیزوں میں ”بابا جی کا ٹھلو“، شو کے سیٹ پر ”بکری“، ”بڑے ہونٹوں والی بیوی“، ”گتھی“، ”پلک“ اور ”دادی“ شامل ہیں۔
کلرزٹی وی انتظامیہ کے مطابق یہ تمام کردار کلرز ٹی وی کی ملکیت ہیں لہٰذا کوئی بھی دوسرا ٹی وی چینل ان کو استعمال میں نہیں لا سکتا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپل شرما ان تمام کرداروں کے بغیر شو کر کے اپنے مداحوں کو کس طرح محظوظ کرتے اور ان کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.