شمالی وزیرستان، متاثرین کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق ، دو شدید زخمی

جمعہ 19 فروری 2016 14:49

شمالی وزیرستان، متاثرین کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دو ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں ماما زیارت میں متاثرین کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں ماما زیارت میں متاثرین کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے حمید اللہ اور شیر محمد شامل ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔