وزیر اعظم کا اسلام آباد کے آذان خان شہید سکول کا دورہ ‘ کلاس رومز میں گئے ‘ بچوں سے سوالا ت پوچھے

پہلے سکول بہت گندہ تھا ‘ اب بہت اچھا ہوگیا ہے ‘بچوں نے وزیر اعظم کے سوالوں کے جواب دیئے

جمعہ 19 فروری 2016 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں قائم آذان خان شہید سکول کا دورہ کیا اور جدید سہولتوں کی فراہمی کا افتتاح کیا جس کے بعد سکول کے مختلف حصوں اور کلاس رومز کا دورہ کر کے بچوں سے بات چیت کی اور ان سے مختلف سوالات پوچھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں سے ”ا ‘ب“ اور ”اے، بی ،سی، ڈی“ سنی۔ وزیراعظم نے بچوں سے جغرافیہ سے متعلق سوالات بھی کئے اور سکول کی حالت کے بارے میں بھی پوچھا جس پر بچوں کا کہنا تھا کہ پہلے سکول ” بہت گندہ“ تھا تاہم اب ”بہت اچھا“ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے بچوں سے دل لگا کر محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔

متعلقہ عنوان :