حکومت نیب کمیشن بنانے بارے صرف پتنگیں ہوا میں اڑا رہی ہے ، اعتزاز احسن

جمعہ 19 فروری 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و نامور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نیب کمیشن بنانے میں صرف ہوا میں پتنگیں اڑا رہی ہے جب کوئی ٹھوس تجویز سامنے آئی تو قانون اور آئین کی روشنی میں رائے دینگے ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نیب کی مانیٹرنگ کے حوالے سے آزاد کمیشن کے قیام بارے حکومت ابھی تک صرف پتنگیں اڑا رہی ہے ابھی تک حکومت نے نہ تو ضابطہ طور پر کوئی تجویز پیش کی ہے اور نہ ہی کوئی مجوزہ آئینی بل سامنے لائی ہے اس لئے آزاد کمیشن کے قیام پر رائے دینا قبل ازوقت ہوگا حکومت جب کوئی ٹھوس تجویز لائی تو اس پر موقف بھی دینگے

متعلقہ عنوان :