فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات سے انکار
جمعہ 19 فروری 2016 16:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات سے انکار کر دیا،وفاقی حکومت کے بلانے کے باوجود صرف ایک دوا ساز کمپنی کانمائندہ پہنچا اوروزیرمملکت کو 10 کمپنیوں کے نمائندوں کا انتظار ہی کرنا پڑا، وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، فارما بیورو نے مذاکرات کیلئے نہ آ کر ثابت کر دیا کہ ان کا موقف غلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور دواز ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کو دن دس بجے مذاکرات ہونا تھا لیکن صرف ایک کمپنی کا نمائندہ پہنچا اورعدالت سے حکم امتناعی لینے والی 10 کمپنیوں کے نمائندے نہ پہنچے اور وزیر مملکت صحت، ڈی جی اور سیکرٹری صحت انتظار ہی کرتے رہ گئے۔(جاری ہے)
بعد ازاں اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں سے بلیک میل نہیں ہو ں گے، ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور امید ہے کہ عدالتوں کے سامنے ہمارا موقف سنا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کمرشل بنیادوں پر کوئی کام کرتے ہیں تو ہم پر الزام لگتے ہیں اور اگر ہم خود دوائیاں بنائیں تو بھی ہم پر الزام آتے ہیں،فارما بیورو نے نہ آ کر ثابت کر دیا کہ ان کا موقف غلط ہے حالانکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فارما انڈسٹری کے اصل مسائل کو حل ہونا چاہئے اور اگر انہیں واقعی مسائل کا سامنا ہے تو انہیں مذاکرات کیلئے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی دوا 9 کمپنیاں بنا رہی ہیں اور ریگولیشن کا یہ مطلب نہیں کہ دوائیوں کی قیمتیں بڑھاتے رہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.