آرمی چیف کا پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر نیکا عزم
جمعہ 19 فروری 2016 16:43
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں سے آگاہ ہیں، راہداری کا خواب پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، راہداری کو ملک و قوم کیلئے فائدہ مند بنایا جائے گا۔
جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اقتصادی راہداری کے سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی،سیکیورٹی ڈویژن اقتصادی اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے خلاف مہم سے آگاہ ہیں، راہداری کا خواب پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز ہر قربانی دینے کیلئے تیارہے، خواب کو حقیقت بنانے کیلئے ہر قیمت ادا کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری کو ملک و قوم کیلئے فائدہ مند بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.