پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے مداحوں کی جہاز میں رقص کرتی ویڈیو نے دھوم مچا دی

جمعہ 19 فروری 2016 17:10

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے مداحوں کی جہاز میں رقص کرتی ویڈیو نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا بخار اس وقت ملک بھر میں عروج پر پہنچا ہوا ہے جہاں تمام ٹیموں کے شائقین مختلف طریقوں سے اپنی اپنی ٹیموں کی سپورٹ میں مصروف ہیں وہیں ایونٹ کے لیگ میچز کے اختتام پر ٹاپ پوزیشن اپنے نام کر نے والی پشاور زلمی کے مداح بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک وڈیو میں پشاور زلمی کے مداح طیا رے کے اندر پشاور کے آفیشل گانے پر رقص کرررہے ہیں اور جہاز میں موجود دیگر مسافر بھی ان مداحوں پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی وڈیو ز بھی بنا رہے ہیں۔ پشاور زلمی کے سپورٹرز اس ویڈیو پر خوب سراہنے کے ساتھ ساتھ اس پر طرح طرح کے کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ ۔