باربر شاپ میں مفت وائی فائی دستیاب ، سیالکوٹ کے حجام کی چاندی ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 17:35

باربر شاپ میں مفت وائی فائی دستیاب ، سیالکوٹ کے حجام کی چاندی ہو گئی

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء): کاروبار کو منفرد بنانے کے لے ہر کاروباری انسان ہی لاکھوں جتن کرتا ہے لیکن سیالکوٹ کے ایک حجام نے گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے اور اپنی دکانداری چمکانے کے لیے اپنی دکان پر مفت وائی فائی فراہم کرنا شروع کر دیا۔ حجام کی دکان پر مفت وائی فائی کی فراہمی نے گاہکوں کی توجہ خود بخود ہی اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کے اس دور میں وائی فائی اور موبائل فون ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے اور اسی کمزوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سیالکوٹ کے اس حجام نے اپنی دکان پر گاہکوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حجامت کے دوران وائی فائی کے استعمال میں خلل نہ پڑے، اسی لیے شفاف اپرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ گاہکوں کا کہنا ہے کہ انٹر یٹ استعمال کرتے کرتے وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا جبکہ حجام کا کہنا ہے کہ جب سے وائی فائی دکان میں لگایا ہے گاہک آرام سے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں اور لڑائی جھگڑے بھی نہیں ہوتے بلکہ اس کے برعکس ایک دوسرے کو پہلے بیٹھ جانے کی پیشکش بھی کی جاتی ہے۔