وزیراعظم محمد نواز شریف 31مارچ کوواشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے، کانفرنس کے موقع پروزیراعظم نوازشریف کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سائیڈ لائن ملاقات کا قوی امکان، ذرائع۔۔پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے یا متوقع نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 فروری 2016 18:09

وزیراعظم محمد نواز شریف 31مارچ کوواشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سربراہ ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی واشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق نیوکلیئر سیکورٹی سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف واشنگٹن میں 31مارچ تا یکم اپریل میں منعقد ہونیوالی ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت امریکی صدر اوباما کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال دونوں ممالک کے وزراء اعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے یا متوقع نہیں ہے۔اگر ملاقات طے پائی تو تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :