وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد کردی

جمعہ 19 فروری 2016 19:01

وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 45 پیسے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی، اوگرا نے لائٹ ڈیزل 5 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی آکٹین 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی ۔اوگرا نے ریکارڈ ٹیکس وصولیوں اور جنوری میں طے ہونے والے سودوں کے باعث مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے فی جب کہ پٹرول 4 روپے 61 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی تھی

متعلقہ عنوان :