اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز سے (ن) لیگی رہنماچوہدری واجد ایوب کی ملاقات‘ گلدستہ پیش کیا‘نیک خواہشات کا اظہار

عوام کی خدمت کرنا مشن ہے ‘درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ‘کری کی طرح ترنول میں بھی ہسپتال تعمیر کیا جائیگا ‘عوام کیلئے میرے دروازہ 24 گھنٹے کھلے ہیں ‘ انصر عزیز شیخ کی واجد ایوب کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

جمعہ 19 فروری 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز سے مسلم لیگ (ن) اسلام آ باد کے رہنما چوہدری واجد ایو ب نے ملاقات کر کے انہیں باضابطہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی‘ واجد ایوب نے شیخ انصر عزیز اور اسلام آباد کے ڈپٹی چیئرمینوں ذیشان علی نقوی اور اعظم خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ترنول میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری واجد ایوب نے اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین ذیشان نقوی اور اعظم خان بھی موجود تھے۔ چوہدری واجد ایوب نے شیخ انصر عزیز کو پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چوہدری واجد ایوب نے شیخ انصر عزیز کو بتایا کہ ترنول کا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور امید ہے کہ ان کی میئر شپ کے دوران عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل حل ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترنول میں مناسب طبی سہولیات اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات کا شدید فقدان ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جس پر شیخ انصر عزیز نے چوہدری واجد ایو ب کو یقین دلایا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی ان کا مشن ہے جس پر وہ کاربند رہتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کری کی طرح ترنول میں بھی ایک ہسپتال تعمیر کیا جائیگا جس میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ان کے دروازہ عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں

متعلقہ عنوان :