مسلم لیگ(ن) ملک میں تعمیر وترقی کی ضامن بن چکی ہے، سردار مہتاب احمد خان

جھوٹے نعرے اور فرضی دعوے کرنا میرا شیوہ نہیں،نومنتخب چیئرمین

جمعہ 19 فروری 2016 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک میں تعمیر وترقی کی ضامن بن چکی ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہیں طے کررہا ہے۔

اپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے لیکن روڑے اٹکانے والے بھی سرگرم ہیں ،وزیراعظم میاں نوازشریف تمام تر رکاوٹوں کے نتیجے میں اپنے قیمتی وقت کے ضیاع کے باوجود روشن اور پرامن پاکستان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف نے عام انتخابات سے قبل جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر موثر کردار ادا کریں، ملک سے بدامنی اور انتشار اور مسائل کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم آپس میں اتحاد کوفروغ دیں گے،اتحاد و یگانگت کی فضا کو مزید پروان چڑھا کر ہی وطن عزیز کو مضبوط اور مستحکم مملکت بنایاجاسکتا ہے۔سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،جھوٹے نعرے او ر فرضی دعوے کرنا میرا شیوہ نہیں یوسی41 کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤنگا،عوامی خدمت کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :