وزیر اعظم نے بیوروکریسی میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دیدی

ابوعاکف سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی،عابد جاوید سیکرٹری فوڈ سیکورٹی اور شعیب صدیقی اسپیشل سیکرٹری داخلہ تعینات

جمعہ 19 فروری 2016 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء)وزیراعظم نواز شریف نے بیوروکریسی میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ابوعاکف سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی،عابد جاوید سیکرٹری فوڈ سیکورٹی اور شعیب صدیقی اسپیشل سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ حسن اقبال سیکرٹری کیڈ،ہمایوں خان سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن،صدیق عمران گردیزی سیکرٹری اطلاعات،عبدالجبار سیکرٹری نیشنل اسمبلی تعینات کردیا گیا ہے،ڈاکٹر شجاعت اسپیشل سیکرٹری خزانہ،خالد مسعود سیکرٹری مواصلات،پیر بخش جمالی سیکرٹری محتسب اور اعجاز علی خان سیکرٹری نارکوٹکس تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری صبا محسن کو ڈی جی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے،وزیراعظم نے تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ۔