پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

جمعہ 19 فروری 2016 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چار روپے 61 پیسے ٗہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے، ہائی آکٹین پانچ روپے 45 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم جنوری کے مقابلے میں عرب لائٹ خام تیل 7 ڈالرفی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکسز کی موجودہ شرح برقرار رہی تو اپریل سے قیمتیں بڑھ جائیں گی ۔