پاکستان نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 فروری 2016 19:41

پاکستان نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری۔2016ء ) پاکستان نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قرار داد کے تحت کیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی صدارت میں ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں ہوا۔ پابندیاں اٹھانے کے باعث ایران سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بحال ہو پائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے باقائدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :