وزیر اعظم کے حکم کے باوجود بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کم نہ ہونے پر ملز بند کرنے پر غور شروع کر دیا ‘ ترجمان اپٹما

جمعہ 19 فروری 2016 20:01

وزیر اعظم کے حکم کے باوجود بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کم نہ ہونے پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی آیشن پنجاب نے وزیر اعظم کے حکم کے باوجود بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کم نہ ہونے پر ملز بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اپٹما کے ترجمان انیس احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، وزیر اعظم کے حکم کے باوجودپنجاب میں لیسکو اور دیگر کمپنیاں بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کم نہیں کر رہیں، ایسی صورت حال میں مزید کاروبار نہیں چلا یا جا سکتا۔انیس احمد نے بتایا کہ بجلی کی قیمت ناقابل قبول ہونے کے باعث پنجاب میں ملیں بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، حکومتی پالیسیوں کے باعث اس سال برآمدات میں 14 فی صد تک کمی آچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :