مغربی روٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے روڈ نکالنے کے منصوبہ میں تبدیلی کی گئی ہے، باہتر سے ڈیرہ کے راستے بلوچستان گوادر روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ھکلہ حسن ابدال سے ڈیرہ کے راستے گوادر کا راستہ بنایا جا رہا ہے، راستے کی تبدیلی سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور مواصلات کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے، منصوبہ میں اس راستے کی تبدیلی سے 22 کلومیٹر کا اضافی فاصلہ طے کرنا ہو گا،سینیٹر طلحہ محمود کا کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں روٹ کی تبدیلی پر وضاحت کیلئے وزارت مواصلات،منصوبہ بندی،اور این ایچ اے حکام کو طلب کرلیا سندھ کے نمائندہ مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق تحفظات اور تجاویز کمیٹی کو دیں، پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری کے چیئرمین مشاہد حسین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 فروری 2016 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت کے رکن اور صوبہ سندھ کے نمائندہ وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق تحفظات سے کمیٹی کو آگاہ کیا ، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ راہداری کے مغربی روٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے روڈ نکالنے کے منصوبہ میں تبدیلی کی گئی ہے، فتح جنگ باہتر سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے بلوچستان گوادر روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے اب ھکلہ حسن ابدال سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے گوادر کا راستہ بنایا جا رہا ہے مغربی روٹ میں راستے کی تبدیلی سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور وزارت مواصلات کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے منصوبہ میں اس راستے کی تبدیلی سے 22 کلومیٹر کا اضافی فاصلہ طے کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

آئندہ اجلاس میں کمیٹی نے وزارت مواصلات،منصوبہ بندی اور این ایچ اے حکام کو اس معاملے پر وضاحت کے لیے طلب کر لیا زرائع کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مشاہد حسین سید کی صدارت میں ہوا جس میں صوبہ سندھ کے نمائندہ وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کیٹی بندر پر پورٹ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پورٹ کی تعمیر سے کوئلے کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی ساہیوال میں کوئلہ سے توانائی کے 1320 میگا واٹ کے منصوبہ پر ٹرانسپورٹ کی لاگت آئے گی یہ منصوبہ سندھ میں لگایا جائے تو لاگت کم آئے گی,پنجاب میں لگا کر عوام پر قیمتوں کا بوجھ پڑے گا۔

کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے ان کیمرہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کے نمائندہ وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق تحفظات اور تجاویز کمیٹی کو دیں۔پورٹ قاسم سے متعلق معاملات پر سیکرٹری وزارت پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کی زمہ داری لگائی ہے،کے پی کی میں سکھی کناری منصوبہ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سینیٹر صلاح الدین اور سینیٹر شبلی فراز کی کمیٹی بنائی ہے ۔سندھ حکومت نے کیٹی بندرگاہ کے زریعہ تھر کا کوئلہ باہر بھجوانے کی تجویز دی ہے ۔