کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون میں ”i“ سے کیا مراد ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 فروری 2016 23:46

کیا آپ جانتے ہیں  کہ آئی فون میں ”i“ سے کیا مراد ہے؟

آئی اس وقت دنیا کا اہم ترین حرف ہے۔ دنیا بھر میں موبائل فون رکھنے والے صارفین آئی فون کو بھی لازمی جانتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہی نہیں معلوم کہ آئی فون میں آئی کا مطلب کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ آئی کا اصل مطلب شاید ہی کوئی بتا سکے مگر زیادہ تر آئی سے مراد انٹرنیٹ لی جاتی ہے۔
آئی نام کی ابتدا 1998 میں آئی میک متعارف کرانے سے ہوئی۔ یہ ایپل میں ایک نئے دور کا آغاز تھا۔

کمپیوٹر متعارف کراتے ہوئے سٹیو جابز نے بتایا کہ اس کمپیوٹر کو اُن لوگوں کےلیے بنایا گیا ہے جو کمپیوٹر کو”انٹرنیٹ“ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی میک کی تشہیر کےد وران بھی زیادہ زور انٹر نیٹ پر ہی رہا۔
کمپیوٹر متعارف کراتے ہوئے سٹیو جابز نے ایک سلائیڈ بھی دکھائی ، جس میں آئی سے شروع ہونے والے کئی الفاظ لکھے ہوئے تھے، جیسےinternet، individual، instruct، inform اور inspire وغیرہ۔


اس کے بعد سے ایپل کی تمام مصنوعات میں آئی کا لفظ شامل ہونے لگا، چاہے وہ سافٹ وئیر آئی ٹولز ہو یا ہارڈ وئیر آئی پوڈ۔ یہ سارا آئی میک کا ہی اثر تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں ایپل ٹی وی اور ایپل واچ وغیرہ ایسی مصنوعات بھی سامنے آئی ہیں جنہیں ایپل نے آئی کی بجائے ایپل اور اُن کے عام نام سے متعارف کرایا ہے۔