فیصل آباد ‘نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق

جمعہ 19 فروری 2016 23:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19فروری۔2016ء) فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو فیصل آباد کے علاقے میراں والا روڈ پر بنگلہ بائی پاس پر نا معلوم افراد نے پولیس کی وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کو زخمی اہلکاروں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے حملہ آوروں کا تعاقب کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :