2050 میں دنیا کے 10 بڑے شہر۔ کراچی کا نمبر۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 فروری 2016 01:26

2050 میں دنیا کے 10 بڑے شہر۔ کراچی کا نمبر۔۔۔۔

دنیا میں آبادی میں اضافے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ رہا ہے۔ 2050 میں دنیا کی آبادی 10 ارب نفوس پر مشتمل ہوگی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی زیادہ آبادی کہاں ہوگی؟
یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں گلوبل سٹیز انسٹی ٹیوٹ نے آبادی میں اضافے کی شرح پر ایک ماڈل تیار کیا ہے۔ اس ماڈل کے مطابق 2050 میں دنیا کے 10 بڑے شہر وں کی فہرست کچھ یوں ہوگی۔
10۔میکسیکو سٹی، میکسیکو۔

آبادی24.3 ملین
9۔نیویارک، امریکا۔آبادی24.8 ملین
8۔کراچی، پاکستان۔

(جاری ہے)

آبادی31.7 ملین
7۔ٹوکیو، جاپان۔آبادی32.6 ملین
6۔لاگوس نائیجریا۔ آبادی32.6 ملین
5۔ کولکتہ، بھارت۔ آبادی33 ملین
4۔کنشاشا، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو۔ آبادی35 ملین
3۔ڈھاکا۔ بنگلا دیش۔آبادی35.2 ملین
2۔دہلی، بھارت۔آبادی36.2 ملین
1۔ممبئی، بھارت۔ آبادی 42.4 ملین

رپورٹ کے مطابق کنشاشا، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو 2075 میں دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہوگا۔2100 میں لاگوس، نائجریا 88 ملین افراد کے ساتھ اس سے آگے نکل جائے گا۔