پاکستان سپر لیگ کا پہلا پلے آف میچ، یوٹیوب پر براہ راست میچ دیکھنے والوں کی تعداد ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 فروری 2016 01:26

پاکستان سپر لیگ کا پہلا پلے آف میچ، یوٹیوب پر براہ راست میچ دیکھنے والوں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلا پلے آف میچ میں یوٹیوب پر براہ راست میچ دیکھنے والوں کی تعداد ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یوٹیوب پر تمام میچز براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ یوٹیوب پر میچ کو براہ راست دیکھنے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ عنوان :