ایپل کے انکار کے بعد جان مکافی نے مفت میں آئی فون کھولنے کی پیش کش کر دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 فروری 2016 03:23

ایپل  کے انکار کے بعد جان مکافی نے مفت میں  آئی فون کھولنے کی پیش کش کر ..

امریکی عدالت نے ایپل کو سان برناڈینو کے حملہ آور کا آئی فون 5 سی ڈیکرپٹ کرنےکا حکم دیا (تفصیلات اس صفحے پر)تو ایپل نے عدالتی فیصلے کے خلاف حسب سابق کھلے خط کا سہارا لیا اس کھلے خط میں ٹم کک نے کہا کہ اس حکم سے ایپل کو آئی فون کی بلٹ ان انکرپشن میں بیک ڈور بنانا پڑے گا۔
ٹم کک کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صرف اس ایک کیس تک محدود نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے کمپنی کے کروڑوں صارفین کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑجائے گی۔یہ ایسا ہی ہے کہ ہم ایک ماسٹر کی بنا لیں، جس سے ریسٹورنٹ بھی کھل سکیں اور بنک بھی، سٹورز بھی کھل جائیں اور گھر بھی۔
ایپل کے اس جواب کے بعد اینٹی وائرس سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کے مالک جان مکافی نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ اس آئی فون کو وہ مفت میں ہی ڈیکرپٹ کر دے گا۔
اگر جان مکافی مذکورہ آئی فون میں سے ڈیٹا نکال لیتا ہے تو ایپل کی جان بے شک حکومت سے چھوٹ جائے مگر یہ ایپل کے انکرپشن سسٹم اور کمپنی کی ساکھ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔