کافی میکر بنانے والے کی زندگی تو کافی تھی ہی موت بھی کافی ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 فروری 2016 06:19

کافی  میکر بنانے والے کی زندگی تو کافی تھی ہی موت بھی کافی ہوگئی

اٹلی سے تعلق رکھنے والے کافی ٹائیکون ریناٹو بیالیٹی کی زندگی میں تو کافی شامل ہی تھی مرنے کے بعد بھی اس کاتعلق کافی سے کافی زیادہ رہا۔
گھر گھر کافی میکر پہنچانے والا 93سالہ ریناٹو جب 11فروری کو مرا ا تو اس کے گھر والوں نے اسے خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ سوچا۔ انہوں نے اس کی راکھ کو ایلومینیئم سے بنے کافی پاٹ میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)


ریناٹو کو جب میلان سے 60 میل دور اس آبائی قصبے کاسل کورٹ کیرو میں اس کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا تو اس کی راکھ کافی میکر میں تھی۔


ریناٹو کےباپ الفانسو نے 1933 میں کافی میکر کے حقوق ملکیت حاصل کیے۔ 1947 میں ریناٹو نے کمپنی سنبھالی۔ 1933سے 1947 تک انفانسو نے کافی میکر کے صرف 70ہزار یونٹ فروخت کیے تھے۔ کاروبار کی باگ ڈور جب ریناٹو کے ہاتھ میں آئی تو اس نے 33کروڑ کافی میکر فروخت کر دئیے ۔ریناٹو نے ایک کپ کی گنجائش والے کافی میکر سے لے کر 24 کپ تک کی گنجائش والے کافی میکر متعارف کرائے۔
ریناٹو کی فیملی نے 1986 میں یہ کاروبار ایک اور اٹالین کمپنی کو فروخت کر دیا تھا۔