عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ 28 برس کی ہوگئی

ہفتہ 20 فروری 2016 11:39

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ 28 برس کی ہوگئی

نیو یارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ 28 برس کی ہوگئی۔ ریحاننہ فینٹی نے اپنا کیریئر 2004ء میں شروع کیا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2004ء میں کی ایک شام معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا کنسرٹ ہو رہا تھا اور میں سکول سے چھٹی کے بعد ایک دوست کے پاس جا پہنچی جہاں دوست نے ایون راجرز سے میری ملاقات کرائی۔

(جاری ہے)

پھر ایون راجرز نے میری صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے مجھے اپنے ساتھ گانے کی دعوت دی جس کے بعد ریحانہ کو پروڈکشن کمپنی نے البم کی آفر کی اس طرح ریحانہ راتوں رات یعنی نہایت ہی مختصر عرصہ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت میں امریکی صدر اوباما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ریحانہ نے امریکن میوزک ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوراڈز اپنے نام کروا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا۔