’ایکٹر ان لاء‘ میں کام کرنے کی حامی ہدایتکار نبیل قریشی کی وجہ سے بھری، صبور علی

ہفتہ 20 فروری 2016 11:43

’ایکٹر ان لاء‘ میں کام کرنے کی حامی ہدایتکار نبیل قریشی کی وجہ سے بھری، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) اداکارہ صبور نے کہا ہے کہ فلم ایکٹر ان لا میں کام کرنے کی حامی ہدایتکار نبیل قریشی کی وجہ سے بھری۔

(جاری ہے)

فلم ایکٹر ان لاء سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ فلم ایکٹر ان لا میں ، میں فہد مصطفی کی بہن کا کردار ادا کررہی ہوں، اداکارہ لبنا اسلام ہماری والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ہمارے گھر سے کوئی فہد کا ساتھ نہیں دیتا اور میں وہ واحد کردار بنونگی جو فہد کے ہر کام میں اس کیساتھ ہوگی، صبور نے کہا کہ میں فلم میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کررہی ہوں،میں نے ہدایتکار نبیل قریشی کی وجہ سے اس کردار کو ادا کرنے کی حامی بھری۔