اداکار دانش نواز بطور ڈائریکٹر فلم بنائیں گے

فلم میں ہدایتکاری کے ساتھ اداکار ی بھی کروں گا ‘ گفتگو

ہفتہ 20 فروری 2016 12:03

اداکار دانش نواز بطور ڈائریکٹر فلم بنائیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) اداکار دانش نواز بطور ڈائریکٹر فلم بنائیں گے جس میں وہ ہدایتکاری کے ساتھ اداکار کے طور پر بھی کام کریں گے ۔ اس حوالے سے دانش نواز کا کہنا ہے کہ مجھے ایک فلم میں ڈائریکشن کی آفر ہوئی تھی جس کو میں نے قبول کر لیا ہے ۔ آج کل فلم کا سکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہوں جس کے بعد فلم کی کاسٹ کو فائنل کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ڈائریکشن کے ساتھ اداکاری بھی کروں گا اور یہ میرے کیریئر کا پہلا تجربہ ہو گا کہ میں بطور ڈائریکٹر پہلی مرتبہ کام کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے بھائی یاسر نواز میں مجھ سے زیادہ صلاحیتیں ہیں ، ان کی فلم ” رانگ نمبر “ میں اداکاری کرتے ہوئے مجھے ان کی بڑی ڈانٹ بھی سننی پڑی تجی اور میں دعا گو ہوں کہ جس طرح ” رانگ نمبر “ کو کامیابی ملی یاسر نواز کی نئی فلم اس سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کرے ۔

متعلقہ عنوان :