لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام کل مقامی ہوٹل میں فیشن و میوزیکل چیرٹی شو کا انعقاد کیا جائیگا

ہفتہ 20 فروری 2016 12:03

لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام کل مقامی ہوٹل میں فیشن و میوزیکل چیرٹی شو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام کل ( اتوار ) مقامی ہوٹل میں فیشن و میوزیکل چیرٹی شو کا انعقاد کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق لیو پروڈکشن این جی احساس فار لائف کے لئے چیرٹی شو کرے گی ۔ اس فیشن و میوزیکل شو میں ملک کی نامور ماڈل ریمپ پر کیٹ واک کریں گی جبکہ نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے لیو پروڈکشن کی ڈائریکٹر ڈولی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ” سہارا فار لائف “ این جی او کے لئے بھی چیرٹی شو کر چکی ہوں اور جہاں بھی ضرورت مند انسانیت کی خدمت کے لئے مجھے چیرٹی شو کرنے پڑیں تو میں اور میرا ادارہ اس کے لئے پیش پیش ہو گا ۔ آج ( اتوار ) مقامی ہوٹل میں ہونے والے چیرٹی شو کی میزبانی کے فرائض ڈولی انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :