اب گاڑی چابی کی بجائے موبائل فون سے اسٹارٹ ہو گی

ہفتہ 20 فروری 2016 12:16

اب گاڑی چابی کی بجائے موبائل فون سے اسٹارٹ ہو گی

سٹا ک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) سویڈن کی معروف کار ساز کمپنی نے چابی کی بجائے موبائل فون سے گاڑی کنٹرول کرنے کیلئے ایپلی کیشن پر کام شروع کر دیا ہے گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے لئے چابی کا زمانہ گیا ، سویڈن کی معروف کار ساز کمپنی موبائل فون سے گاڑی کنٹرول کرنے کے لئے ایپلی کیشن پر تجربہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلو ٹوتھ کے ذریعے استعمال ہونے والی یہ ایپ گاڑی کے دروازوں کے لاک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ انجن بھی سٹارٹ یا بند کر سکے گی ، کرائے پر گاڑیاں لینے والے لوگ اپنی گاڑیوں کی چابیاں ڈاوٴن لوڈ بھی کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے اگر تجربہ کامیاب ہو گیا ہے تو ایپ اگلے سال تک لانچ ہو سکتی ہے ، سائیبر سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلو ٹوتھ میں خامیوں کی وجہ سے گاڑی چوری ہونے کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :