بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل بڑا جھٹکا، زخمی فاسٹ باؤلر محمد شامی ایونٹ سے باہر ہو گئے

ہفتہ 20 فروری 2016 12:31

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل بڑا جھٹکا، زخمی فاسٹ باؤلر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سے چند روز قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ،انڈین ٹیم کے بہترین فاسٹ بولر محمد شامی ایک بار پھر زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2015 کے بعد سے مسلسل اَن فٹ رہنے کی وجہ سے میدان سے باہر رہنے والے شامی کو ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ”ٹویٹر “کے ذریعے محمد شامی کے اَن فٹ اور ایشیا کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی کی جگہ بھونیشور کمار کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد شامی حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن پریکٹس میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے بغیر میچ کھیلے ہی باہر ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :