فلپائنی باکسر مینی پیکیو کی جانب سے ہم جنس پرستی کی مخالفت جاری

ہفتہ 20 فروری 2016 12:31

فلپائنی باکسر مینی پیکیو کی جانب سے ہم جنس پرستی کی مخالفت جاری

سینٹوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء)فلپائن کے باکسر اور سیاست دان مینی پیکیو نے ہم جنس پرستی سے متعلق اپنا مخالفانہ بیان ایک بار پھر دوہرا دیا مینی پیکیو نے گذشتہ روز ’ہم جنس پرستوں کو جانوروں سے بدتر‘ قرار دیا تھا تاہم اس کے بعد انھوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔اپنے آبائی قصبے جنرل سینٹوس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ’میں جو کہہ رہا ہوں وہ صحیح ہے، میرا مطلب ہے میں سچ بول رہا ہوں اور بائبل نے بھی یہی بتایا ہے۔

‘باکسنگ کے عالمی چیمپیئن کے مطابق ان کی غلطی صرف یہ ہے کہ انھوں نے ہم جنس پرستوں کا جانوروں سے موازنہ کیا ہے۔مینی پیکیو کے اس ابتدائی بیان کے بعد کھیلوں کا سامان بنانے والی امریکہ کی معروف کمپنی نائیکی نے ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

باکسٹ بال کھیلنے والے ہم جنس پرست جیسن کولنز اور مینی پیکیو کے حریف باکسر فلوئڈ مے ویدر نے ان کے اس بیان کی مذمت کی تھی۔

مینی پیکیو کا کہنا ہے ’میں خوش ہوں اور ہمیشہ خوش رہتا ہوں کیونکہ خدا میرے ساتھ ہے۔‘فلپائن کے باکسر اپریل میں ٹموتھی بریڈلی سے ہونے والے باکسنگ مقابلے کے بعد ریٹائر ہونے کا ارارہ رکھتے ہیں جس کے بعد وہ سیاست میں زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔فلپائن میں ہم جنس پرستی جرم کے زمرے میں نہیں آتی تاہم ہم جنسوں کی شادی خلافِ قانون ہے ۔