بھارتی کرکٹر کوہلی کے پاکستانی مداح کی ضمانت مسترد

ہفتہ 20 فروری 2016 12:31

بھارتی کرکٹر کوہلی کے پاکستانی مداح کی ضمانت مسترد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرانے والے کوہلی کے پاکستانی مداح کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔26 جنوری کو 22 سالہ عمر دراز ولد لیاقت علی نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کی فتح کے بعد ہندوستانی پرچم اوکاڑہ کے قریب اپنے گھر پر لہرایا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس میچ میں ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی نے 90 رنز کی قابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

عمر دراز کے وکیل نے بتایا کہ مجسٹریٹ عنیق انور نے دراز کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اب ہم سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دراز پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کی خودمختاری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس افسر فیصل رانا نے دراز کی گرفتاری کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں دس سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی طور پر ہمیں بتایا گیا تھا کہ دراز محب وطن پاکستانی ہیں لیکن کوہلی کو پسند کرتے ہیں۔

‘گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ کوہلی کے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔

متعلقہ عنوان :