پی ایس ایل میچز فکس ہیں،فائنل پشاور زلمی کھیلے گی،پی سی بی میں جوا مافیا موجود ہے :سابق کرکٹرز

ہفتہ 20 فروری 2016 12:33

پی ایس ایل میچز فکس ہیں،فائنل پشاور زلمی کھیلے گی،پی سی بی میں جوا مافیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا شعیب ملک، سیمنز اور شکیب الحسن نے اپنی درست فارم نہیں دکھائی، جوا فکس تھا ، انکی آپس کی چپقلش چلنے کے بعدروی بوپارانے انکشافات کئے ہیں،شعیب ملک نے تماشا کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے اکاؤنٹ میں اسی نوے ہزار پاؤنڈماضی میں بھی ٹرانسفر ہوئے تھے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران نجم سیٹھی دہلی میں ایک بک میکر کے گھر میں رہا تھا اور اس نے بہت پیسے کمائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی جوا مافیا موجود ہے۔ جوا ختم کرنے کیلئے عبدالقادر،محسن حسن خان اور راشد لطیف جیسے لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نئے قانون کے مطابق جوئے میں ملوث افراد کی جائیداد ضبط اور دس سال کی قید کی سزا رکھی ہے،پاکستان میں بھی جب ایسے قانون بنیں گے تو جواء ختم ہو گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرمحسن حسن خان نے کہامیں کرکٹ بورڈ سے اس لئے علیحدہ ہوگیاتھاکہ اس میں کرپٹ اورسزایافتہ لوگ آگئے تھے،پی ایس ایل کرپشن کیلئے ہو رہی ہے، اسی لئے میں نے اس پر کسی بھی ٹی وی چینل سے ماہرانہ تبصرہ نہیں کیا۔محسن خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ابتک کوئی بھی نیالڑکانظرنہیں آیا، اس میں پرسنل مفادات نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوا ختم کرنے کیلئے آپکو ایماندار لوگ چاہئیں۔