کامران اکمل اور عمر اکمل کے فیصل آباد کے ایک بکی سے رابطے ہیں :سینئر صحافی کا دعوی
ذیشان مہتاب ہفتہ 20 فروری 2016 12:44
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) سینئر صحافی رانا عظیم نے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ان کے بھائی عمر اکمل کے بکیز کے ساتھ رابطے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا عظیم کا کہنا تھا کہ کامران اکمل اور ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے فیصل آباد کے ایک بکی سے قریبی تعلقات ہیں ،ان دونوں کا ٹیلی فون پر رابطہ رہتا ہے اور انہوں نے اس بکی کے کچھ پیسے بھی دینے ہیں ،دونوں بھائیوں نے مال روڈ پر اپنے ڈرائیور کے نام سے ایک کوٹھی بھی لے رکھی ہے اور وہ ایک ڈیفنس کے ایک میں سجنے والی محفلوں میں شریک ہوتے ہیں جہاں کئی مشہور بک میکر بھی موجود ہوتے ہیں ۔
رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں بھائی انہیں چیلنج کرنا چاہیں تو وہ ان کی ریکارڈنگ دینے کے لیے بھی تیار ہیں ۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کراچی کا سب سے بڑا بکی ٹیڈی رینجرز سے مقابلے میں مارا گیا ہے ، کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں ایک ہزار سے زائد بکس موجود ہیں ۔رانا عظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی کوریج کے لیے دبئی جانے والے بعض صحافیوں کو وہاں موجود کچھ مخصوص کلب چیک کرنے کے لیے کہا ہے کیوں کہ وہا ں رات کو قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی بک میکرز سے ملاقاتیں کرتے ہیں ۔
رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ دو ہفتے قبل گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ نے بھی بتایا ہے کہ وہ 8بڑے بک میکر ز کے لیے کام کرتا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.