سال 2015 ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو لمیٹڈکے منافع میں 10 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 20 فروری 2016 12:46

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) سال 2015 ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو لمیٹڈ کے منافع میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 9 ارب 80 کروڑ روپے کا نفع کمایا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 715 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سال 2014 ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 754 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے منافع میں ہونے والی کمی کے باوجود 2015 ء سال کے لئے دوران کمپنی کے منافع میں مجوعی طور پر 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کمپنی نے 24 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :