فلم انڈسڑی کے بچاؤ کیلئے بھی ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ‘ریما خان

ہفتہ 20 فروری 2016 12:54

فلم انڈسڑی کے بچاؤ کیلئے بھی ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ‘ریما خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) فلم سٹارریما خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کے بچاؤ کیلئے بھی ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ‘جب تک فلم انڈسڑی سے وابستہ لوگ میعار نہیں اپنائیں گے فلم انڈسڑی کے اندھیروں کو ختم کر نا ممکن نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ریماخان نے کہا ہمارے اور آج کے فلم انڈسٹری میں فرق صرف اسی وجہ سے ہے کہ آج فلم انڈسڑی میں بھی ڈنگ ٹپاؤ پا لیساں اختیار کی جا رہی ہے اگر فلم انڈسٹر ی کو بچانا ہے توا س کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے جسکے لیے سب کو خود کو تبدیل کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :