جج نے ففٹی سینٹ کوانسٹاگرام تصاویر پرجرمانہ کردیا

ہفتہ 20 فروری 2016 13:12

جج نے ففٹی سینٹ کوانسٹاگرام تصاویر پرجرمانہ کردیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) جج نے گلوکار ففٹی سینٹ کوانسٹاگرام پر تصاویر اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے جرمانہ کردیا۔ اس نے نوٹوں کی گڈیوں کو اپنے پاس رکھتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔ جج این نیوس نے چالیس برس کے گلوکار کے وکیل سے کہا ہے کہ ان تصاویر سے مختلف سوالات ابھر رہے ہیں۔جج کاکہنا ہے کہ میں شفافیت پر یقین رکھتا ہوں اس طرح سے امیج خراب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح سے بینک کے دیوالیہ پن کا تاثر بھی جاتا ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ ففٹی سینٹ کا اصل نام کرٹس جیمز جیکسن تھری ہے۔ ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں یہ دکھایاگیا ہے کہ ان کی فرج میں بھی کرنسی پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر یہ خواہش ظاہرکی ہے کہ وہ افریقہ میں نیا گھر خریدنا چاہتے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ میں نے ان تصاویر میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ میں اثاثوں میں اضافہ کرنے لگا ہوں۔

متعلقہ عنوان :