کنگنا رناوت بولی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں‘معاوضہ 11 کروڑ کر دیا

ہفتہ 20 فروری 2016 13:12

کنگنا رناوت بولی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت آجکل اپنی شاندار پرفارمنس کی بنا پر شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی مقبولیت کے پیش نظر ایک فلم میں اداکاری کیلئے اپنامعاوضہ11کروڑ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کنگنا رناوت اس وقت بولی ووڈ انڈسٹری کی تمام ہیروئن سے ذیادہ معاوضہ وصول کرنے والی ہیروئن بن چکی ہیں۔

علا وہ ازیں اس وقت کنگنا رناوت پورے پندرہ برانڈز کی تشھیری مہمات کا حصہ ہیں۔29سالہ اداکارہ ان برانڈز کی تشھیر کیلئے تقریبا1.5کروڑ فی دن کے حساب سے وصول کر رہی ہیں۔واضح رہے کنگنا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنگون میں کنگنا رناوت اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ہمراہ اداکاری کے جو ہر دکھاتی نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :