جسٹن بیبر نے سابق گرل فرینڈ کا ٹیٹو چھپا دیا

ہفتہ 20 فروری 2016 13:19

جسٹن بیبر نے سابق گرل فرینڈ کا ٹیٹو چھپا دیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) ہالی وڈ انڈسٹری کے بیشتر ستارے اپنے جسم کی مختلف حصوں پر ٹیٹو بنوانے کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ان ستاروں میں ٹیٹو کے حوالے سے سب سے ذیادہ شہرت اداکارہ انجلینا جولی رکھتی ہیں۔ تاہم معروف گلوکار جسٹن بیبر بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

21سالہ گلوکار نے جہاں اپنے جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں وہیں انھوں نے حال ہی میں اپنی سابق گرل فرینڈ کی شبہیہ والا ٹیٹو مزید سیاہی کے استعمال سے چھپا دیا ہے۔

جسٹن بیبر نے جی کیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ اس ٹیٹو کو اپنی کلائی سے چھپا چکے ہیں تاہم ان کے پرستار اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ یہ کس شخصیت کی شبیہ تھی۔ واضح رہے گلوکار جسٹن بیبر جب معروف گلوکارہ سلینا گومز کے عشق میں گرفتار تھے انھوں نے اس وقت انکا ٹیٹو اپنی کلائی پر بطور محبت کی نشانی بنوایا تھا