سٹائلش لباس پہننے کیلئے فلمیں سائن نہیں کرتی ‘ سونم کپور

ہفتہ 20 فروری 2016 13:23

سٹائلش لباس پہننے کیلئے فلمیں سائن نہیں کرتی ‘ سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ اگرچہ انھیں دیدہ زیب لباس پہننا بے حد پسند ہے تاہم وہ فلموں میں اداکاری صرف اپنے لباس کی تشھیر کیلئے نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بارے میں یہ تاثر قطعاً درست نہیں ہے کہ میں صرف نت نئے لباس پہننے کی خاطر فلمیں سائن کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں اچھے اور منفرد لباس زیب تن کرن ابے حد پسند ہے اور انھیں خوشی ہے کہ بولی ووڈ کی بیشتر اداکارائیں ان کی پسند سے ناصرف متاثر ہوتی ہیں بلکہ خود بھی انکی نقل کرنے کی کو شش کرتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا جن لوگوں کا خیال ہے کہ میں صر ف نئے نئے ڈیزائن کے کپڑے پہننے کیلئے فلموں میں اداکاری کی پیشکش قبو ل کرتی ہوں انھیں میری فلم نیرجا لازماً دیکھنی چاہیے جس کے بعد انکے خیالات یکسر تبدیل ہو جائیں گے۔30سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب جس فلم میں انھیں فیشن ایبل لڑکی کے کردار کیلئے کاسٹ کیا جائے گا تو وہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق لازمی طور پر جدید فیشن کے مطابق لباس زیب تن کریں گی۔