قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 23 فروری سے ہوگا
ہفتہ 20 فروری 2016 13:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تعاون اور خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے 35 ویں ایڈیشن کے کوالیفائنگ راؤنڈ 23 فروری سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گی۔
(جاری ہے)
پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچز پشاور جبکہ فائنل راؤنڈ کے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی راؤنڈ میں پنجاب وائٹس، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان میں سے ٹاپ دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔
فائنل راؤنڈ 2 سے 12 مارچ تک لاہور میں منعقد ہو گا جس میں این بی پی، ایس ایس جی سی، آرمی، کسٹمز، پی او ایف، پی آئی اے، واپڈا، ریلویز، پولیس، پاکستان بورڈز، پنجاب کلرز، کے پی کے کلرز، سندھ کلرز، بلوچستان کلرز اور کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.