قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کرے گی
ہفتہ 20 فروری 2016 13:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء)قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ یکم سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا اور ایونٹ میں شرکت کیلئے تین رکنی قومی ٹیم 28 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی۔
(جاری ہے)
پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں محمدثاقب، حارث طاہر اور عبدالرحیم ملک کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ہے، ہمارے کیوئسٹس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، امید ہے کہ وہ چمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کیوئسٹس ان دنوں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کراچی میں جاری 41 ویں قومی سنوکر چمپئن شپ میں تجربہ کار کیوئسٹس کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس کا انہیں بہت فائدہ ہو گامزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.