ماڈل ٹاؤن کلب کی ٹیم اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں چار میچ کھیلے گی

ہفتہ 20 فروری 2016 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء)ماڈل ٹاؤن کلب کی ٹیم اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں چار میچ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب اسلام آباد کے چیئرمین محمد ایاس نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان، یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب، فرینڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیٹڈ کلب، کیپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب جبکہ گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں، ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کلب لیگ کا اپنا پہلا میچ جناح کے خلاف 21 فروری کو، دوسرا میچ رائل پلیئرز کے خلاف 28 فروری کو، تیسرا میچ فرینڈز کلب کے خلاف 6 مارچ کو جبکہ چوتھا میچ ایلیٹ کلب کے خلاف 19 مارچ کو کھیلے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماڈل ٹاؤن کلب لیگ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔