چینی خاتون کھلاڑی لی لنگ نے ایشین ان ڈور چیمپئین شپ جیت لی

ہفتہ 20 فروری 2016 13:34

چینی خاتون کھلاڑی لی لنگ نے ایشین ان ڈور چیمپئین شپ جیت لی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) چین کی لی لنگ نے ایشین ا ن ڈور چیمپیئن شپ میں 4.70میٹر کلیئر کر کے ایشین ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

26سالہ لی اس سے پہلے 4.51میٹر اور 4.66میٹر کا ریکارڈ قائم کر چکی تھی اور اب 4.70میٹر کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد وہ ایشیا میں پہلی اور دنیا بھر میں وہ نویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔لی نے اس موقع پر کہا کہ 2016میں اس کا یہ پہلامقابلہ تھا اور ایشیا میں ریکارڈقائم کر کے وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہے اسے توقع ہے پورٹ لینڈ ان ڈور ورلڈ چیمپئین شپ میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ،حالیہ مقابلے میں چین کی رین ژی دوسری پوزیشن پر آئی تھی ۔