بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج شدت اختیار کرگیا،ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ،متعدد زخمی
ہفتہ 20 فروری 2016 13:35
چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء )بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج شدت اختیار کرگیا،مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا ہے ،سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہیں جبکہ بی ایس ایف کے اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جٹ برادری کے احتجاج کے باعث متاثرہ ضلعوں میں فوج کو بلا لیا گیا ہے ، جو علاقے میں مارچ کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کر رہی ہے۔ کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ دو ضلعوں روہتک اور بھیوانی میں شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔جٹ برادری کے احتجاج سے 700 سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے۔ مشتعل مظاہرین نے ہریانہ کے وزیر خزانہ کے گھر کو بھی آگ لگا دی، جبکہ بی جے پی کے رکن کے گھر پتھراؤ بھی کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.