اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے خاف مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، شیخ روحیل اصغر پر سکیورٹی گارڈ کو گاڑی تلے کچلنے کا الزام ہے، شیخ روحیل اصغر کے خلاف مقدمہ نمبر 71 تھانہ کوہسار میں سکیورٹی گارڈ کی اہلیہ شاہین بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس حوالے سے شیخ روحیل اصغر نے موقف دیا تھا کہ حادثہ کے وقت گاڑی ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی گارڈ کو کچلنے کا واقعہ گذشتہ برس 10 اگست کو پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :