’جن بھگانا ہے تو بچے کی قربانی دو‘ ماں‌نے جعلی پیر کے کہنے پر لخت جگر کو موت کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 14:18

’جن بھگانا ہے تو بچے کی قربانی دو‘  ماں‌نے جعلی پیر کے کہنے پر لخت ..

فیروزوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : ونڈالہ دیال کے علاقہ میں ماں نے جعلی پیر کے کہنے پر اپنے ہی لختٍ جگر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جعلی پیر نے کہا کہ اگر جن بھگانا ہے تو اپنے بیٹے کی قربانی دو جس پر شبانہ بی بی نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو پھندے پر لٹکا کرموت کے حوالے کردیا ۔ رشتہ داروں نے موقف اپنایا کہ شبانہ بی بی اپنی والدہ کے ہمراہ پیر کے پاس جاتی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مبینہ قاتل شاہین بی بی کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :