سٹیل ملز کا بحران جاری:حکومت نے ملازمین میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 20 فروری 2016 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی کا بل محدود کرنے کے لئے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین میں کمی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال نومبر اور اکتوبر کے مہینوں کے لئے 435 ملین روپے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ادا کر دیئے گئے ہیں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 جنوری 2016ء کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتیجتاً یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ بند شدہ انڈسٹریل یونٹ کے لئے تنخواہوں کو حق بجانب قرار نہیں دے سکتی اس لئے ورک فورس میں کمی لانے کے لئے پی ایس ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے تازہ حکم نامے میں نجکاری کمیشن نے پی ایس ایم انتظامیہ کو کہا ہے کہ دسمبر 2015ء سے آگے تک کی ملازمین کی تنخواہوں کے حصول کے لئے تین اہم اقدامات اٹھائے۔ رپورٹس کے مطابق سردست پاکستان سٹیل ملز میں پے رول پر 1250 کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت کے مزدور ہیں اس کے علاوہ 14800 ریگولر سٹاف ہے جس میں حکومت نے ان ملازمین میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، واضح رہے کہ سٹیل ملز جون 2015ء سے گیس کٹوتی کے باعث زیرو پروڈکشن ہیٹ موڈ“ میں ہے

متعلقہ عنوان :