ترسیلات آئل، فوڈ اور ایل این جی امپورٹ بل کی ادائیگی کیلئے کافی ہیں،چوہدری محمد افضل
ہفتہ 20 فروری 2016 14:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن(پوئیپا) کے چئیرمین چودھری محمد افضل نے کہا ہے کہ سالانہ انیس ارب ڈالر کی ترسیلات کے زریعے تیل کے مکمل درامدی بل کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ترسیلات تیل کی درامد کے بارہ ارب ڈالر کے بل کے علاوہ ساڑھے چار ارب ڈالر کے فوڈ امپورٹ بل اور ایل این جی کے ایک ڈالر کے امپورٹ بل کی ادائیگی کیلئے بھی کافی ہیں۔
چودھری محمد افضل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تیل کی عالمی قیمتیں گرنے سے قبل بھی ترسیلات آئل امپورٹ بل کی ادائیگی کیلئے کافی تھیں مگر اب پاکستان کا آئل امپورٹ بل تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے سبب 23 فیصد کمی کے ساتھ بارہ ارب ڈالر رہ گیا ہے ۔(جاری ہے)
آئل امپورٹ بل میں کمی سے بجٹ خسارہ کم ہوا ہے تاہم سی این جی کی بندش اور کم قیمتوں کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ کمی آئی ہے جو اقتصادی رجحان اور ریفائنریوں کی استعداد سے کم پر کام کرنے کا پتہ دیتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ترسیلات اشیائے خورد ونوش کی درامد کا مکمل بل کور کر رہی ہیں جو ساڑھے چار اب ڈالر ہے جس میں سب سے بڑا حصہ پام آئل کا ہے جو قیمتوں میں کمی کے باوجود دو ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ برامدات گر رہی ہیں اسلئے ترسیلات کو توجہ دی جائے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔دس سال قبل برامدات ترسیلات سے تین گنا زیادہ تھیں مگر چند سال سے برامدی شعبہ زوال کا شکا ہے جسکا حل سخت اقدامات اور اصلاحات ہے ۔سال رواں کے ابتدائی سات ماہ میں ترسیلات میں چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ترسیلات کے شعبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے سے تمام درامدات بشمول ادویات، فوڈ گروپ، مشینری، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، ٹرانسپورٹ، ایگریکلچر، چائے اور دودھ وغیرہ کا بل ادا کیا جا سکتا ہے جسکے بعد ملک کو کسی قسم کی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.